پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے تاریخی شکست دے  کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے پیٹنگ کرتے ہو ئے  پاکستان کو 153 رنز کا ہدف دیا ، جس میں کپتان ولیم سن اور ڈیرل مچل کی اننگز نے  نمایاں کردار ادا کیا ۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کے گیند بازوں کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور نیوزی لینڈ کو چھوٹے ٹوٹل پر روکنے میں کامیابی حاصل کی ۔

 

شاہین آفریدی نے ایک مرتبہ پھر پہلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کے اوپنر کو پویلین کی راہ دکھائی ،اس کے علاوہ شاہین شاہ ، محمد نواز اور حارث روف کی جانب سے بھی اچھی گیند بازی کی گئی ۔

 

دوسری جانب پاکستان نے بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کو چاروں شانے چت کر دیا،کپتان بابراعظم نے شاندار نصف سنچری جڑ دی جبکہ محمد رضوان بھی پیچھے نہ رہے اور ان کی جانب سے جارحانہ بیٹنگ  کا مظاہرہ کیا گیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے  : خیال رہے  کہ پاکستان نے یہ ٹوٹل آ خری اوور کی پہلی گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ،مین آ ف دی میچ محمد رضوان قرار پا ئے ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت کو بڑا دھچکا ، روہت شرما کو انجری کا خدشہ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+