بھارت اور انگلینڈ کے مابین میچ آ ج دوپہر 1 بجے کھیلا جا ئے گا

دانیال احمد خان
10 November,2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت ایک دوسرے کے مد مقابل  ہونگے ، یہ میچ ایڈیلیڈ میں  آج دوپہر 1 بجے کھیلا جا ئے گا ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ  بھارت اور انگلینڈ دونو ں کو ہی ورلڈ کپ میں  فیورٹ قرار دیا جا چکا ہے اور دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں عمدہ کرکٹ کھیل کر سیمی فائنل میں پہنچی ہیں ،مگر دیکھنا اب یہ ہے کہ کونسی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے اور کونسی ٹورنامنٹ سے باہر ہوتی ہے ۔

 

یاد رہے کہ بھارت کے کپتان روپت شرما سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ ان فٹ ہیں اور سیمی فائنل میں بھارت کی نمائندگی  نہیں کر سکیں گے ،تاہم بھارتی ٹیم کی جانب سے ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ۔

 

دوسری جانب انگلینڈ کو بھی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ انگلینڈ کے جارحانہ مزاج رکھنے والے بیٹر ڈیوڈ ملان  کو انجری کے باعث  ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے ، جبکہ تیز گیند باز مارک ووڈ کو بھی جسم میں تکلیف کی شکایت ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیم  اتوار کو میلبرن میں پاکستان کے خلاف فائنل کھیلے گی ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

Share This Article