کرکٹ قوم کو متحد کرتی ہے لیکن ایک کرکٹر نے قوم کو تشویش میں ڈال رکھا ہے ، احسن اقبال کی عمران خان پر تنقید

بریکنگ نیوز ٹوڈے:وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما احسن اقبال نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ قوم کو متحد کرتی ہے لیکن ایک کرکٹر نے قوم کو تشویش میں ڈال رکھا ہے کاش وہ کرکٹر بھی قوم کو متحد کرنے کا  ذریعہ بنتا۔

 

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے یہ بات جیو نیوز کے شو کیپٹل ٹاک  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ملک سیلاب کی تباہ کاریوں کے نقصانات میں مبتلا ہے اور سوائے ایک انسان کے پورا ملک ایک  ساتھ کھڑا ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کو آئین سے بالاتر سمجھتے ہیں ان سے توشہ خان اور فارن فنڈنگ کے متعلق کوئی بھی سوال نہ کیا جائے۔

 

نیوز ٹوڈے: ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات بھی ہوں تو ہمیں عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے۔پنجاب کی انتظامیہ تباہی کے موڑ پر ہے اور پنچاب کے چیف سیکرٹری اور آئی جی کا کہنا ہے کہ ان کا آزادنہ کام  مشکل بنا دیا گیا ہے۔

 

لانگ مارچ جلسے میں فائرنگ کے واقعے پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی زخمی ہو اسے قریبی ہسپتال لے کر جایا جاتا ہے نہ کہ تین گھنٹے کا سفر کرکے ہسپتال میں پہنچایا جاتا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے یہ تما گفتگو انہوں نے جیو نیوز کے شو کیپٹل ٹاک میں کہی۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا آئی جی پنجاب کے دفتر کے باہر مظاہرہ

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+