عمران خان ایک ایف آئی آر تک نہ کٹوا سکا انقلاب کیا لائے گا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے:وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک ایف آئی تو کٹوا نہ سکا انقلاب کیا لائے گا ۔

 

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم پر روزانہ ایف آئی آر کٹوانے والا عمران خان  اپنی ایک ایف آئی آر نہ کٹوا سکا یہ انقلاب کیا لائے گا۔پاکستان تحریکِ انصاف والے احتجاج کرکے صرف شہریوں کو تکلیف پہنچا رہے ہیں لہذا عدالتیں اس چیز کا نوٹس لیں۔

 

نیوز ٹوڈے:انہوں نے مزیدکہا ہے کہ میں  پنجاب کا وزیرِ داخلہ رہا ہوں اور روز جھوٹی ایف آئی آر درج ہوتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چند فسادی لوگ آتے ہیں اور ٹائر جلا کر ویڈیو بناتے ہیں اور اپنی قیادت کو بھیجتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  آمدورفت  کے راستوں کو کھلا رکھنا  صوبائی حکومتوں کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہوتی ہے اس ذمہ داری کو پورا کرنا چاہیے۔

 

چند فسادی لوگوں کی وجہ سے   ہزاروں لوگ پریشان ہیں سڑکیں بند رہی اسکول اور دفاتر بند کر دیے گئے انہوں نے قومی شاہراہوں کو فوری طور پر کھولنے کی اپیل کی ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:اس کے علاوہ  انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ اسلام آباد  کی حدود سے دور بیٹھ کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہا ہے  بلکہ عوام نے اس مارچ کومسترد کر دیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کے لئے ورلڈ بینک50 کروڑ ڈالرقرضہ دےگا

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+