پاکستان تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ دوبارہ شروع

بریکنگ نیوز ٹوڈے:پاکستان تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ کا اجلاس دوبارہ  وزیر آباد سےشروع کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ  یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے یہ رکے گی نہیں بلکہ اور زور پکڑے گی۔

 

نیوز ٹوڈے:سابق وزیرِ اعظم نے ویڈیو لنک کی مدد سے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مجھے منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کی کوشش کی گئی اور یہ منصوبہ بندی ستمبر میں ہی ہوگئی تھی میں نے 24 ستمبر کو ہی یہ بات واضح کردی تھی۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ ابتسام ہمارا ہیرو ہے جس نے حملہ آور کو ناکام بنایا۔ اور مجھے معظم شہید کا افسوس اور دکھ بھی ہے اس کے بچوں کی کفالت کریں گے۔

 

انہوں نے کہا انہیں نہیں بلکہ اسلام آباد والوں کو جلد ہے اور جلد ہی  ٹائم خود طے کریں گے۔

 

 یاد رہے 3 نومبر کو لانگ مارچ کے جلسے میں عمران خان کے کنٹینر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تیرہ رہنما زخمی ہوئے تھے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے: اس واقعے میں معظم شہید ہوا تھا اور ابتسام نامی شخص نے حملہ آور کو قابو کیا تھا۔

 

مزید پڑھیں: لند ن میں مقیم نواز شریف کو حکومت نے پاسپورٹ جاری کردیا

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+