کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے:بجلی 5روپے 13 پیسے سستی کر دی گئی۔

 

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق کے الیکٹرک  صارفین کے لئے ایف سی اے کے تحت بجلی 5 روپے13 پیسے سستی کر دی گئی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:کے الیکٹرک  ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسمنٹ  کی مد میں کمی کرکے 5روپے13 پیسے کی گئی ہے۔ اس کا اطلاق نومبر کے بلز میں ہوگا۔

 

اس کے علاوہ نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے  بجلی 4روپے62 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی تھی  اس کی وجہ سے اتھارٹی نے 25اکتوبر 2022 کو ایف سی اے پر  عوامی سماعت کی تھی۔

 

نیپرا کا کہنا ہے نہ لائف لائن صارفین اور تین سو یونٹس تک گھریلو صارفین  پر بجلی کی قیمت میں کمی نہیں کی جائے گی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:اس کے علاوہ زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی بجلی کی  قیمت میں کمی  نہیں ہو گی۔

 

مزید پڑھیں: ڈالر سستا ہونے کے بعد مہنگا،انٹر بینک میں ڈالر 221روپے50 پیسے کا ہوگیا

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+