کمپیوٹر کی شعاعوں کے نقصانات سےکیسے بچا جا سکتا ہے؟
- 11, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:کمپیوٹرکا استعمال ہماری روزمرہ زندگی میں بہت بڑھ گیا ہے۔ ہمارا ہر کام ٹیکنالوجی او ر سائنس سے جڑ چکا ہے۔ ہمارا تعلیمی نظام بھی کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ سے جڑا ہوا ہے۔ پڑھائی سے لے کر خریداری تک کرنے کے لئے ہم لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں۔
وہ افراد جو آٹھ گھنٹے آفس میں کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں وہ کیسے اپنی آنکھوں اور جلد کی حفاظت کر سکتے ہیں یہ ایک بہت اہم سوال ہے۔ بہت سے افراد ہم میں سے ہونگے جو نظر کی کمزوری کا شکار ہونگے
اپنی جلد اور آنکھوں کو کمپیوٹر سے نکلنے والی شعاعوں سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ وہ کچھ ایسے طریقے اپنائے جس سے وہ اپنی جلد اور آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھ سکے۔اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کیسے ان نقصان دہ شعاعوں سے بچ سکتے ہیں تو اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں۔
کمپیوٹر کی شعاعوں سے آنکھوں اور جلد کی حفاظت
لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سے نکلنے والی شعاعیں ہماری جلد اور آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔لیکن ہم لیپ ٹاپ کا استعمال کرنے کے ساتھ ان شعاعوں کے نقصان سے بھی بچ سکتے ہیں۔
بہت سے بیوٹی برانڈز نے بھی ایسی کریمیں نکالیں ہیں جن کے استعمال سے ہم اپنی سکن کی حفاظت ممکن بناسکتے ہیں لیکن ہم یہاں چند ایسے طریقوں کا ذکر کریں گے جو ہمارے لئے مفید ثابت ہونگے۔
کمپیوٹر کی شعاعوں کے نقصانات سے بچنے کے طریقے
لیپ ٹاپ کی شعاعوں کے نقصان سے بچنے کے چند طریقے مندرجہ ذیل ہیں:
اسکرین سے دور بیٹھیں
نیوز ٹوڈے:جب آپ کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں تو اپنی اسکرین سے دور بیٹھے زیادہ نزدیک بیٹھنے سے آپ کی آنکھوں پر زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔ آپ اپنی اسکرین سے ایک بازو کی لمبائی جتنا دور بیٹھیں۔ لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کی پوزیشن کو سیٹ رکھیں۔
جب آپ گھنٹوں اسکرین کے سامنے ہوتے ہیں یا اس کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کی آنکھیں خشک ہو سکتی ہیں یا ان میں خارش ہو سکتی ہیں۔ اس لئے آپ زیادہ نزدیک بیٹھنے سے گریز کریں۔
کمپیوٹر کی اسکرین کو نیچے رکھیں
جب آپ لیپ ٹاپ کا استعمال کرتے ہیں تو اپنی اسکرین کو اپنی آنکھوں سے چار یا پانچ انچ نیچے رکھیں۔ آپ کی آنکھوں کا زیادہ تر حصہ آپ کی پلکوں سے ڈھکا ہوتا ہے اس لئے یہ آپ کی آنکھوں کو نمی فراہم کرتا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ کی آنکھوں کو صحت مند بھی رکھتا ہےاس لئے اپنی اسکرین کو نیچے کی طرف رکھیں۔
حوالہ مواد کی پوزیشن درست رکھیں
جب آپ اسکرین کا استعمال کرتے ہیں تو اگر آپ ساتھ میں کاغذات کا استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اس کی پوزیشن سیٹ رکھنی ہوگی۔ اگر آپ اس کی پوزیشن سیٹ نہیں رکھتے تو آپ کی آنکھوں میں تھکاوٹ ہوگی۔
جب آپ نیچے نظر ڈالیں گے دوبارہ آپ کمپیوٹر پر دیکھیں گے تو ایسے آپ کی آنکھوں کا فوکس خراب ہوگا اور آپ کی آنکھیں تکھاوٹ کا شکار ہونگی۔
پلکیں جھپکیں
ہم قدرتی طور پر ہر منٹ میں بیس بار پلکیں جھپکتے ہیں۔لیکن جب ہم اسکرین پر کام کرتے ہیں تو تو پلکوں کا چھپکنا کم ہوسکتا ہے اور ہماری آنکھیں خشک ہو سکتی ہیں۔
اس لئے اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ اپنی پلکیں جھپکاتے ہیں یا نہیں اگر آپ کو ایسا کرنا مشکل لگتا ہے تو آپ کچھ دیر کے لئے اسکرین سے ہٹ جائیں۔
شعاعیں جلد کے لئے
نیوزالرٹ ٹوڈے: ہماری آنکھوں کے ساتھ ساتھ ہماری جلد کے لئے بھی لیپ ٹاپ کی شعاعیں نقصان دہ ہیں۔ جس طرح سورج کی روشنی ہمارے لئے نقصان دہ ہے اسی طرح کمپیوٹر کی شعاعیں بھی نقصاندہ ہیں۔لیپ ٹاپ پر کام کرتے وقت ایس پی ایف کریم کا استعمال کریں۔
اگر آپ کا زیادہ وقت کمپیوٹر پر کام کرتے گزرتا ہے تو اس غذا کا استعمال کریں جس میں اینٹی آکسیڈنٹس اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈینٹ جلد میں فری ریڈیکلز کی پیداوار کو محدود کرتے ہیں۔ اس لیے آپ کو اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذائیں کھانی چاہئیں جیسے ایوکاڈو، ٹماٹر اور اخروٹ۔ یہ جلد کی عمر بڑھنے اور رنگت کواچھا رکھتے ہیں۔
صحت کے حوالے سے بلاگ پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
تبصرے