ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے پاکستان سے تفتیشی ٹیم دبئی پہنچ گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کینیا میںبے دردی سے  قتل ہونے والے پاکستان کے  سینئر صحافی اور نجی نشریاتی چینل کے اینکر پرسن  ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات  کرنے والی پاکستانی تفتیشی ٹیم دبئی پہنچ چکی ہے۔

 

پاکستانی ٹیم ارشد شریف کی متحدہ عرب امارات میں قیام گاہ کا دورہ کر کے تمام شواہد کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرے گی تا کہ اس معاملے کو جلد از جلد سلجھایا سکے ۔

 

صحافی ارشد شریف سے امارات میں وابستہ افراد سے پوچھ گچھ کیے جانے کا امکان ہے۔ تحقیقاتی ٹیم چار دن دبئی میں قیام کرے گی۔

 

یاد رہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں  پولیس کے ہاتھوں قتل کیا گیا جس سے پورے پاکستان میں صحافی برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب عوام کا بھی اس موقع پر شدید رد عمل دیکھنے میں آیا ہے ،عوام کی بڑی تعداد نے  فیصل مسجد میں ارشد شریف کے  جنازے پر بھی شرکت کی ۔

 

مزید پڑ ھیں : کراچی میں شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کو لوٹ کر فرار

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+