ساڑھے تین ماہ کے دوران 3 لاکھ 70 ہزار پاکستانی عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچے
- 15, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے آنے والوں میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔
پچھلے ساڑھے تین ماہ کے عرصے میں تین لاکھ ستر ہزار پاکستانی عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ سعودیہ میں عمرہ کا سیزن یکم محرم الحرام کو شروع ہوتا ہے اور 20 ذی العقد تک رہتا ہے۔ ا سکے بعد سے حج کا سیزن شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سال عمرہ کا سیزن 30 جولائی 2022 کو شروع ہوا تھا۔
نیوز ٹوڈے: سعودیہ کی وزارت حج وعمرہ کے مطابق اس سال دنیا کے مختلف علاقوں سے مسلمان عمرہ کے ادائیگی کے لئے آئے۔ اب تک دنیا کے زمینی، بحری اور فضائی راستوں سے19 لاکھ 64 ہزار مسلمان عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں پہنچے۔
جس میں 17 لاکھ83 ہزار سے زائدمسلمانوں نے فضائی سفر طے کیا۔1لاکھ 80 ہزار افراد سڑکوں کے ذریعے سفر کرکے سعودیہ میں پہنچے۔ اس کے علاوہ بارہ سو افراد بحری راستوں کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی کے لئے ارض مقدس پر آئے۔
ان پچھلے ساڑھے تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ لوگ انڈو نیشیا سے مسلمان عمرہ ادا کرنے کے لئے آئے ان کی 5 لاکھ 51 ہزار سے زائد تھی۔
اس کے بعد پاکستان سے 3 لاکھ 70 ہزار مسلمان عمرہ ادا کرنے کے لئے سعودیہ پہنچے۔ عراق سے ایک لاکھ پچاس ہزار، انڈیا سے دو لاکھ تیس ہزار اس کے علاوہ مصر سے ایک لاکھ افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے کہ سعودی حکومت نےعمرہ ویزاکی مدت ایک ماہ سے بڑھا کر تین ماہ تک کر دی تھی ۔
مزید پڑھیں: عالمی آبادی رواں ماہ 8 بلین تک پہنچنے کا امکان
تبصرے