ٹوئٹر کے بعد ایمزون نے بھی 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے  : امریکا کی  مشہور و معروف  کمپنی ایمزون کی جانب سے بھی حال ہی میں ایک حیرت انگیز بیان دیا گیا ، اس بیان میں ایمزون حکام نے  تقریباً 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا ی رپورٹ کے مطابق یہ برطرفیاں ایمزون کے الیکسا جیسے آلات، ریٹیل اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں کیے جانے کا امکان ہے۔

 

واضح رہے کہ یہ ایمزون کی جانب سے ملازمتوں میں اب تک کی  سب سے بڑی کٹوتی  ہے ۔

 

خیال رہے کہ ملازمتوں کے خاتمے کا مطلب ہے ایمزون کے 3 فیصد کارپوریٹ ملازمین اور ایک فیصد سے کم عالمی ورکرکی نوکریاں خطرے میں پڑ چکی ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ دنیا بھر میں ایمزون کے  ملازمین کی تعداد 15 لاکھ سے زائد ہے۔

 

ایک عالمی سروے کے مطابق  کرسمس  کے تہوار سے قبل  کا وقت ایمزون کے لیے کافی حد تک منافع بخش ثابت ہو چکا ہے۔

 

اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرسمس سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر نوکریوں کے خاتمے سے واضح ہو چکا ہے  کہ عالمی معیشت کے زوال  کی وجہ سے کامیاب کاروباری ادارے بھی   متاثر ہوئے ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں : کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+