زیلینسکی پہنچے سعودی عرب ایران کے ڈرونز سے بچنے کیلیے

سعودی عرب اور ایران کی دوستی

نیوزٹوڈے:یوکرین جنگ کو شروع ہوۓ 450 دن گزر چکے ہیں اور یہ بات پوری دنیا جانتی ہے کہ زیلینسکی یہ جنگ کسی صورت نہیں جیت سکتےاور زیلینسکی اس بات سے خود بھی بخوبی واقف ہیں روس نے اب یوکرین کے دارالحکومت کیو کو ہی اپنے نشانے پر لے لیا ہے روس نے ایک مرتبہ پھر شاہد 136 ڈرونز کا استعمال کیو پر شروع کر دیا ہے ایران کے ان ڈرونز سے روس نے امریکہ کے ڈیفینس سسٹم پیٹریاٹ کو تباہ کرنے کا دعوٰی بھی کیا ہے روس کے ان بڑھتے ہوۓ حملوں سے بچنے کیلیے زیلینسکی کئ ملکوں سے ہتھیاروں کی مدد بھی مانگ رہے ہیں جیسے امریکہ اور دوسرے نیٹو ملک تو کسی ملک سے روس کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کیلیے مدد مانگ رہے ہیں جیسے بھارت کے وزیر اعظم مودی ۔

اب زیلینسکی نے یوکرین کو بچانے کیلیے ایک نئ ترکیب پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے اور اس کیلیے وہ سعودی عرب پہنچ گۓ ہیں جہاں محمد بن سلمان سے انہوں نے ملاقات کی ہے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ زیلینسکی کے سعودی عرب دورے کا مقصد سعودی فرمانروا سے سفارش کروانا ہے کہ وہ ایران کو اس بات پر راضی کرلیں کہ ایرا ن روس کو ڈرونز کی سپلائ روک دے کیونکہ ایران کے یہ ڈرونز یوکرین کیلیے سر درد ثابت ہو رہے ہیں اور زیلینسکی جانتے ہیں کہ ایران اور سعودی عرب نے تمام اختلافات مٹا کر آپس میں دوستی کا جو ہاتھ ملایا ہے تو اگر سعودی عرب راضی ہو جاۓ تو روس کو ایران ہتھیاروں کی سپلائی روک سکتا ہے لیکن زیلینسکی کی دال یہاں گلتی نظر نہیں آ رہی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+