امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں

     نیوز ٹوڈے : امریکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق 25سالہ (لقمان خان) کو 24 نومبر کی رات کو پولیس نے کینبی پارک ویسٹ سے گرفتار کیا ـ پولیس نے جب ایک ٹرک کو روکا تو لقما ن اس کے اندر موجود تھا پولیس کے منع کرنے کے باوجود لقمان نے مزاحمت کی اور بھاگنے کی کوشش کی ـ تلاشی کے دوران ٹرک میں سے ایک عدد پسٹل ، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کے کاغذات بھی ملے ـ جن پر یونیورسٹی آف ڈیلا ویئر کے پولیس اسٹیشن کا نقشہ داخلی اور خارجی راستوں کی نشاندہی اور ایک پولیس افسر کا نام بھی درج تھا ـ

    گرفتاری کے اگلے ہی دن "ایف بی آئی" نے مجرم کے گھر چھاپہ مارا تو وہاں سے مزید  جدید اسلحہ ملا ـ امریکی حکام کے مطابق امریکی نژاد پاکستانی مجرم  یونیورسٹی آف ڈیلا ویئر کا طالب علم تھا ـ اور یونیورسٹی کے پولیس اسٹیشن پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا ـ ملزم کو 11دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جاۓ گا ـ ملزم کا ماضی میں کوئی کریمنل ریکارڈ موجود نہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+