ٹرمپ نے افغانستان سے آنے والے تارکین وطن کی جانچ کا فیصلہ کر لیا
- 02, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : ترجمان وہائٹ ہاؤس (کیرولین لیوٹ) نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ قومی سلامتی کیلیے خطرے کا باعث بننے والے کسی بھی شخص کو امریکہ میں رہنے نہیں دیا جائے گا ـ انہوں نے بتایا کہ پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلوں ، اسائلم کیسز اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجراء وقتی طور پر روک دیا گیا ہے ـ کیرولین کے مطابق پچھلے دنوں پیش آنے والے المناک واقعے کے بعد صدر ٹرمپ کا وسیع پیمانے پر ڈیپورٹیشن کا منصوبہ پہلے سے بھی زیادہ اہم ہو چکا ہے ـ
صدر ٹرمپ کی صحت کے بارے میں بتاتے ہوۓ لیوٹ نے کہا کہ ان کی صحت مجموعی طور پر بہتر ہے ۔ ایم آئی آر صرف احتیاطی طور پر کرایا گیا اور رپورٹس کے مطابق ان کا دل مکمل طور پر صحت مند ہے ـ امریکہ نے پچھلے ہفتے افغان شہری کی نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کے ویزوں کا اجراء روک دیا ہے اور اسائلم کی تمام درخواستوں پر بھی فیصلے روک دیے ہیں ـ
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے