ڈالر مزید مہنگا ہو کر 288 تک جا پہنچا
- 22, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: ڈالر کی قیمت اپنی بلندیوں کو پروان چڑھتے ہوئے ایک بار پھر روپے کے مقابلے مہنگا ہو گیاا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اس کے بھاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انٹربینک میں اس کے قدر دو روپے اور اٹھارہ پیسے سے بڑھ کر 288 تک جا پہنچی ہے۔
اس سے قبل، اس کی قیمت، 285 روپے 82 پیسے تھی جس کے بعد اس میں دو روپے کا اضافہ ہوا۔ اور مزید یہ کہا جا رہا ہے کہ ڈالر کی قیمت 300 تک جا سکتی ہے کیوں کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس کی قیمت آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ اور مزید یہ کہ، آئی ایم ایف کی طرف سے بھی قرضے کی قسط کی ادائیگی کا وقت آچکا ہے جس کی بنا پر ، آئٰی ایم ایف نے بھی قرضے کی قسط روکی ہوئی ہے۔۔
عائشہ ظفر
تبصرے