پی ٹی آئی کا رکن تھا ہوں اور رہوں گا شاہ محمود قریشی

اڈیالہ جیل سے رہائی

  نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ جیسے ہی رہا ہو کر اڈیالہ جیل سے باہر نکلے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا  سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے دوبارہ گرفتاری سے پہلے ان کی بیٹی نے والد سے ملاقات کا مطالبہ کیا تو پنجاب پولیس نے صرف ایک منٹ کی ملاقات کی اجازت دی پی ٹی آئی کی کارکن شیریں مزاری کو بھی چار مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے انہوں نے بار بار کی گرفتاریوں اور حکومت کے ان بے بنیاد الزامات اور خرابئ صحت کی وجہ سے سیاست کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح اب میری والدہ اور میری اولاد ہے ۔

خرابئ صحت کے باعث انہوں نے کہا ہے کہ ان کیلیے سیاسی امور انجام دینا اب ممکن نہیں ہے پی ٹی آئی چیئرمین  نے اپنی پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے کہا ہے کہ سر عام انسانی حقوق کو کچلا جا رہا ہے میڈیا کا گلا گھونٹا جا رہا ہے اس وقت نگران حکومت کے سامنے جھکنے کا مطلب بحیثیت انسان ہماری موت ہے میں آخردم تک لڑتا رہوں گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+