ہلمند ندی کا پانی بنا ایشیا کے دو مسلم ملکوں کے درمیان وجہ تنازعہ

ہلمند ندی

نیوزٹوڈے: ایران اور افغانستان دونوں ایشیا کے مسلم ملک ہیں اور ہلمند ندی کا پانی اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان وجہ تنازعہ بنا ہوا ہے ہلمند ندی افغانستان سے نکلتی ہے اور ایران میں داخل ہوتی ہے ایک سمجھوتے کے تحت افغانستان کو اس ندی کا کچھ پانی ایران کو دینا ہوتا ہے لیکن پچھلے کچھ عرصے سے افغانستان کی طالبان حکومت نےخشک سالی کا بہانہ کرکے ایران کو پانی دینا بند کر دیا ہے ایران نے بھی پانی کی قلت کی وجہ سے ہلمند ندی کھولنے پر زور دیا ہے لیکن طالبان حکومت نے کان نہ دھرے جس پر ایران کی حکومت افغانستان پر بھڑک اٹھی ۔

اب ایران کے ایک سیاستدان نے افغانستان کو دھمکی دے دی ہے کہ اگر سمجھوتے کے تحت ندی کا پانی ایران کیلیے نہ کھولا گیا تو ایران بھی اپنے ملک میں مقیم سات لاکھ افغانیوں کو بے دخل کر دے گا پچھلے ایک ہفتے سے ہلمند ندی کے پانی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں دونوں ملک ایک دوسرے ے ساتھ تلخ کلامی اور دھمکیاں دے رہے ہیں چند روز قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دو ٹوک الفاظ میں افغانستان کو دھمکی دی تھی کہ ایران کسی صورت ہلمند ندی کا پانی نہیں چھوڑے گا افغانستان ان کی دھمکیوں کو نظر انداز نہ کرے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+