روس اور ایران کے نۓ سمجھوتے نے اڑائیں دشمن ملکوں کی نیندیں
- 24, مئی , 2023
نیوزٹوڈے:اس وقت روس اور ایران دونوں ملک ہی یورپی ملکوں کی کڑی پابندیوں کی مار جھیل رہے ہیں لیکن اب ان دونوں ملکوں نے مل کر یورپ اور امریکہ کی ان پابندیوں اور اختلافات کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ان دونوں ملکوں نے اپنے ساتھی ملک بھارت سے اپنے تجارتی تعلقات اور بھی مضبوط کرنے اور بڑھانے کیلیے بھارت کو روس سے زمینی راستے سے ملانے کے منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے دونوں ملکوں نے ایران کے شمال میں 164 کلو میٹر لمبی ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ کیا ہے اگر یہ لائن بن گئی تو ایران کے راستے روس تک بھارت کی تجارت کے زمینی راستے کھل جائیں گے ۔
دونوں ملکوں نے یہ سمجھوتہ کرکے دشمن ملکوں کی نیندیں اڑا دی ہیں کیونکہ اس طرح اگر روس کا ایشیا ملکوں کی ساتھ تجارت اور لین دین کا آغاز ہو گیا تو یورپی ملکوں پر روس کا انحصار بالکل ختم ہو جاۓ گا اور روس کو بھارت تک پہنچنے کیلیے یورپ کے سمندری راستوں کی ضرورت نہیں پڑے گی ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ نۓ سمجھوتے سے ماسکو اور تہران دونوں کو فائدہ ہوگا سمندری راستے سے جو مال تیس دن میں ایشیا پہنچتا تھا وہی مال اب زمینی راستے سے دس دن میں ایشیا پہنچایا جا سکے گا
تبصرے