امریکہ نے فن لینڈ کو نیٹو میں شامل کرنے کے مقاصد حاصل کرنے شرع کر دیے

   نیوز ٹوڈے:  فن لینڈ کو روس کے خلاف ایک نۓ ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوۓ امریکہ اور نیٹو ملکوں نے فن لینڈ کو نیٹو میں شامل کیا ہے اور اب نیٹو کی گیارہ ملکوں کی فوجیں استونیا میں سپرنگ سٹورم مشن کو سر انجام دینے کیلیے مشقیں کر رہی ہیں ان مشقوں کا مقصد زیلینسکی کے مقصد سے ملتا جلتا  ہے یعنی زیلینسکی کے بعد اب نیٹو کے ملک بھی روس کے شہروں پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں ان کا مقصد بھی روس میں ولادیمیر پیوٹن کے گھر پر قبضہ کرنا ہے اس مقصد کیلیے نیٹو ملکوں کی 14000 فوج اس وقت استونیا میں موجود ہے اور یہ جنگی مشقیں 26 مئی تک جاری رہیں گی ۔

     روس کا سینٹ پیٹرز برگ شہر بحیرہ بالٹک کے کنارے پر واقع ہے اسی شہر میں ولادیمیر پیوٹن کا گھر ہے اور امریکہ اب یورپی ملکوں کی مدد سے فن لینڈ کی سرحد سے روس کے اس شہر پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے لیکن روس نے فن لینڈ کے نیٹو میں شامل ہونے سے پہلے ہی بالٹک ملکوں سے نمٹنے کی تمام جنگی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں لیکن اب یہ امکان بڑھنے لگا ہے کہ امریکہ یوکرین کی طرح فن لینڈ کو بھی نیا میدان جنگ بنا دے گا ۔ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+