ایران نے سب سے خطرناک خیبر میزائل تیار کر کےاپنے دشمنوں کو خطرے میں ڈال دیا

      نیوز ٹوڈے: ایران نے اسرائیل اور امریکہ کیلیے ایک ایسی بریکنگ نیوز شائع کی ہے جسے سن کر ان ملکوں کی تشویش بڑھنے لگی ہے ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی سب سے خطرناک بلیسٹک میزائل بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ایران نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ اس کی یہ میزائل کسی بھی ملک کا وجود مٹانے کی طاقت رکھتی ہے ایران کی اس خطرناک میزائل کا نام خیبر ہے جس کا وزن 1500 کلو گرام ہے اور یہ میزائل 2000 کلو میٹر کے علاقے تک پلک جھپکنے میں تباہی مچا سکتی ہے ایران کی طرف سے یہ خبر سامنے آتے ہی یورپی ملکوں میں بھی ہلچل مچ گئی 

     کیونکہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ کئی یورپی ملکوں نے بھی ایران پر خطرناک نیو کلیئر ہتھیاروں کی تیاری پر پابندیاں لگا رکھی تھیں ان تمام پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوۓ ایران لگاتار اپنی طاقت بڑھا رہا ہے اور ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت سے روس کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے کیونکہ ایران کے  تمام خطرناک ہتھیارروس یوکرین جنگ میں استعمال کر رہا ہے اس لیے یورپی ملکوں کیلے بھی ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت بہت بڑا خطرہ ہے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+