مشرق وسطٰی کی سیاست میں آنے لگیں بڑی تبدیلیاں

ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات

نیوزٹوڈے: مشرق وسطٰی کی سیاست میں بڑی بڑی تبدیلیاں آنے لگی ہیں ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سعودی عرب اور کینیڈا کے تعلقات پر پڑی گرد بھی صاف ہونے لگی ہےنفرتیں محبتوں میں بدلنے لگی ہیں سعودی عرب نے امریکہ کے پڑوسی ملک کینیڈا سے اپنے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت نے کینیڈا سے اپنے تمام اختلافات مٹاتے ہوۓ دونوں ملکوں نے کافی عرصے بعد ایک دوسرے کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے بنکاک میں سعودی فرمانروا نے اور کینیڈا کے وزیر اعظم نے ایک دوسرے سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے اپنے سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوۓ اپنے اپنے سفیر دونوں ملکوں میں تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

سفیروں کی تقرری کا عمل پہلے مرحلے میں مکمل کر لیا جاۓ گا جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ سفارتخانے کھولنے کے بعد کینیڈا سعودی حکومت پر لگائی تمام پابندیاں بھی ختم کر دے گا چھ سال پہلے دونوں ملکوں نے ایک دوسرے سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر لیے تھے اور اپنے اپنے سفیر واپس بلا لیے تھے اب ایک مرتبہ پھر دونوں ملکوں نے باہمی رضامندی اور خواہش سے تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے چنانچہ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے پیش نطر دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+