لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی سمندر میں پھنس گئی

     نیوز ٹوڈے:  لیبیا سے اٹلی جانے والے مسافروں کی ایک کشتی سمندر میں پھنس گئی اس کشتی میں سینکڑوں مسافر سوار تھے اٹلی کی سمندری فوج نے خبر ملتے ہی رات کو ہی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اٹلی کی فوج اور ریسکیو حکام نے دو دنوں میں تقریبًا ایک ہزار لوگوں کی جان بچائی ہے ریسکیو حکام  پوری تیاری کے ساتھ مدد کو پہنچے اور ان پھنسے ہوۓ لوگوں کو بحفاظت دوسری کشتیوں میں منتقل کیا ایک رات میں انہوں نے 650 لوگوں کی جان بچائی ہے اس سے پہلے 400 مسافروں سے بھری کشتی جو کہ سمندر میں کسی تکنیکی خرابی کا شکار ہو گئی تھی اس میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت ساحل تک پہنچایا لیکن اس سمندر میں 500 مسافروں سے بھری ایک کشتی اب بھی لاپتہ ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے خبر یہ ہے کہ اس لاپتہ ہونے والی کشتی میں 45 خواتین اور 56 بچے سوار ہیں جن کو ابھی تلاش نہیں کیا جا سکا 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+