ہلمند ندی کے پانی نے دو ملکوں کو جنگ کی دہلیز پر لا کھڑا کیا

ہلمند ندی کے پانی کے جھگڑے

نیوزٹوڈے:ایران اور افغانستان دو مسلم ملک ہلمند ندی کے پانی کے جھگڑے کی وجہ سے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو چکے ہیں اور پچھلے چوبیس گھنٹوں سے ایران افغانستان سرحد بم ، بارود اور اور گولوں سے دہک رہی ہے طالبان کا جنگی جنون اپنے عروج پر ہے تو دوسری طرف ایران کسی صورت اپنے حصے کا پانی چھوڑنے کو تیار نہیں ہے اسی وجہ سے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں طالبان کے حملوں میں دو ایرانی سرحدی فوجی ہلاک ہونے کی خبر سامنے آئی ہے طالبان نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے ایران کی دو چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے اور طالبان کی فوج بارڈر کراس کر کے ایران کے علاقے میں داخل ہو چکی ہے ۔

دوسری طرف ایرانی فوج کے حملے میں گیارہ افغانیوں کے مارے جانے کی خبر سامنے آئی ہے طالبان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وڈیو جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایران سے جنگ کیلیے افغانستان کی فوج کوچ کر چکی ہے اگر افغان حکومت کا حکم ملا تو چوبیس گھنٹوں میں ایران کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جاۓ گا اس طرح کے وڈیوز جاری کرکے ایران کو جنگ کیلیے اکسایا جا رہا ہے اس طرح کے بیانوں سے طیش میں آ کر بہت جلد ایران بھی کھلا اعلان جنگ کر سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+