نیپال جیسے ہندو ملک نے بھی دی بھارت کی بجاۓ چین کو ترجیح
- 29, مئی , 2023
نیوزٹوڈے:ایشیا میں ایک چھوٹے سے ہندو ملک نیپال نے بھارت کو بہت بڑا جھٹکا دے دیا اور اپنے دوست ملک بھارت کو چھوڑ کر چین کے پلڑے میں جا بیٹھا ہے اور نیپال جیسا چھوٹا ملک بھی اب چین کے ساتھ ہاتھ ملا کر بھارت کیلیے خطرہ بن رہا ہے حالانکہ بھارت اور نیپال کے بہت قدیمی تجارتی تعلقات قائم ہیں نیپال شروع سے ہی بھارت سے ہتھیار ، فوجی سامان اور دیگر اشیا خریدتا آیا ہے لیکن اب نیپال کے ایک کھٹمنڈو اخبار کے مطابق نیپال کی فوج کے نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل پرچنڈ کے بھارت دورے سے چند روز قبل ہی چین کے ساتھ بہت بڑا معاہدہ کیا ہے اس معاہدے کے مطابق نیپال کی فوج چھ ارب نیپالی روپوں کے ہتھیار چین سے خریدے گی ۔
نیپال نے بھارت کو جھٹکا دینے کیلیے چین کی جس کمپنی نورنکو سے ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اس کمپنی پر امریکہ نے پابندی لگا رکھی ہے اور اس کمپنی کو امریکہ اور بھارت میں بدنام کمپنی سمجھا جاتا ہے بھارت نے نیپال کے اس اقدام پر کہا ہے کہ نیپال اگر یہی فوجی گاڑیاں اور ہتھیار بھارت سے خریدتا تو بھارت اسےکئی گنا سستے داموں فراہم کرتا لیکن نیپال بھارت کی اس پیشکش کو ٹھکراتے ہوۓ اپنے فیصلے پر قائم ہے ۔
تبصرے