بھارتی پارلیمنٹ میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کی ویڈیو وائرل

سورت الرحمن کی تلاوت

نیوزٹوڈے: نریندر مودی نے بھارتی حکومت کی مرضی کیخلاف جا کر پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کروایا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر قرآن پاک کی سورت الرحمن کی تلاوت کروائی گئی جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی۔ تقریب میں سب مذہب کے نمائندے شریک تھے۔ جس میں تلاوت کے وقت سب نے خاموشی اور ادب کے ساتھ اسے سنا۔

اس تقریب میں سب سے چونکا دینے والی بات یہ تھی کہ سب مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ، چین ، پارسی، سکھ اور اسلام سےتعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔ بھارت کے وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران میں کہا کہ یہ پارلیمنٹ صرف ایک عمارت نہیں ہے بلکہ 140 کروڑشہریوں کی خواہشات اور خوابوں کی عکاسی کرتا ہے۔ مودی نے افتتاخی تقریب کے بعد بلڈنگ کے تعمیر کردہ مزدوروں کو بھی انعام سے نوازا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+