امریکہ پانچ بڑے ممالک کا مقروض، سب سے زیادہ قرضہ جاپان سے لیا گیا
- 29, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: موڈیز ، جو کہ ایک عالمی کریڈٹ ایجنسی ہے ، نے بیان دیا ہے کہ امریکہ نے اپنی کرنسی کو لاتعداد چیلنجوں کے باوجود ، اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ لیکن رپبلیکن اور ڈیموکریٹس نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اسے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ بھی ہے کہ اگر اس نے جون کی پانچ تاریخ کو اپنی ادائیگیوں کے جوابات جمع نہ کرائے۔ اور اس وقت عالمی طاقتوں کی نظریں ڈالر کی قیمتوں میں ہے اور اگر اس کی کرنسی متاثر ہوئی تو عالمی معشیت کو بھی نقصان پہنچے گا۔
لیکن موڈیز نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ امریکی کرنسی آنے والے عرصے میں سب سے بہتر کرنسی مانی جائے گی۔ اس وقت امریکہ نے دنیا کے پانچ بڑے ممالک کا قرضہ ادا کرنا ہے جس میں سب سے پہلے جاپان شامل ہے جس کا امریکہ نے ایک عشاریہ ایک ٹریلین ڈالرز کا قرضہ دینا ہے اور دوسرے نمبر میں چین 859 بلین ڈالرز، بیلجیم 331، برطانیہ 668 بلین ڈالرز کا قرض دار ہے۔ اعداد شمار کے تحت امریکہ کا قرضہ ۲۰۰۰۰ اور ۲۰۲۲ کے بیچ والا وقت ۵۳۴ بلین سے بڑھ کر ایک ٹریلین تک پہنچ گیا۔
تبصرے