پاکستان میں ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ

سونے کی قیمتوں میںاضافہ

نیوزٹوڈے: پاکستان میں ایک ہفتے کے اندر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا بھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ عام طور پر ، ملک میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کے اندر بارہ سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اور اس کے بعد قیمت دو لاکھ چھتیس ہزار دوسو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوران ، ۲۲ مئی کو اس کی قیمت ، فی تولہ کے حساب سے دو لاکھ ۳۷ ہزار اور تین سو روپے تک ریکارڈ کی گئی

اور اس میں ۲ ہزار کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد، ۲۴ مئی کو اس کی قیمت چھے سو کے اضافے کے ساتھ قیمت، دو لاکھ ۳۷ ہزار ۸۰۰ روپے تک جا پہنچی۔ اگلے روز اس میں ۱۸۰۰ کا اضافہ دیکھا گیا۔ اور ۲۶ مئی کو اس کی قیمت میں ۲۵۰ روپے کا اضافہ کیا گیا۔ سونے کے بڑھتے ہوئے بھاؤ سے عوام کے کاروبار میں بھی بے تحاشہ اثر پڑرہا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+