کیو ڈے سے پہلے ہی اٹھائیس مئی کی رات روس نے کیو کیلیے قیامت کی رات بنا دی

اٹھائیس مئی کی رات

نیوزٹوڈے: یوکرین میں 29 مئی کو کیو ڈے منانے کیلیے دو دن پہلے تیاریاں شرع ہو چکی تھیں اور ولادیمیر زیلینسکی کی حکومت جب کیو ڈے منانے کیلیے اپنی تیاریاں مکمل کر چکی اس سے چند گھنٹے قبل روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی فوج کو کیو پر بہت بڑے حملے کا حکم دے دیا یہ حملہ اتنا خوفناک تھا کہ پورا کیو ہی دہل گیا اور صرف کیو پر ہی نہیں بلکہ 28 مئی کی رات کو روسی فوج نے آدھے یوکرین کو دہلا کر رکھ دیا کیو کے الگ الگ علاقوں میں کِلر میزائلیں اور ایم ایل آر ایس سے حملے کیے گۓ جس سے چند گھنٹوں میں ہی کیو کی کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں ہر طرف دھوئیں اور آگ کا غبار نظر آ رہا تھا لوگ اپنی جان بچانے کیلیے بنکروں کی طرف بھاگ نکلے ۔

    کیو پر روسی فوج کا یہ اب تک کا سب سے بڑا اور خوفناک حملہ ہے جس میں روس نے 59 ڈرون حملے کیے ان حملوں  میں ایران کے شاہد ڈرونز استعمال کیے گۓ یوکرینی فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ کیو میں تعینات پیٹریاٹ ڈیفینس سسٹم نے روس کے 40 ڈرونز کو آسمان میں ہی تباہ کر دیا ہے اگر یوکرینی فوج کا دعوٰی سچ ہے تو روس کے صرف 19 ڈرونز نے نے کیو کا نقشہ بگاڑ کر رکھ دیا  ہے اگر تمام ڈرونز نشانے پر لگتے تو کیو مکمل طور پر کھنڈر میں تبدیل ہو جاتا لیکن یہ معلوم نہیں کہ یوکرینی فوج کے ان دعووں میں کتنی سچائی ہے کچھ بھی ہو روس کے ان حملوں سے دنیا سہم گئی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+