بھارتی سرکاری افسر نے اپنے قیمتی موبائل فون کیلئے پورا ڈیم خالی کروادیا

قیمتی موبائل فون

نیوزٹوڈے: بھارتی حکومت کے ایک اہلکار کو ڈیم کا آدھے سے زیادہ پانی نکالنے پر معطل کر دیا گیا ہے ۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ فوڈ انسپکٹر سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس کا فون 15 فٹ گہرے پانی میں گر گیا۔ جب مقامی لوگ غوطہ لگانے کے بعد اسے تلاش کرنے میں ناکام رہے، تو اس نے دو اہلکاروں کو حکم دیا کہ وہ پانی کے ذخائر کو ، پمپوں کی مدد سے نکالے اور اس کے ۱ ملین سمارٹ فون کو تلاش کریں ، جس میں ان کو تین دن لگ گئے۔ سرکاری آفسر وشواس کو معطل کر دیا گیا ہے،

اور اس کا 10 لاکھ روپے کا فون پانی میں تین روز تک رہنے کے بعد اب کام نہیں کر رہا۔ تین دن تک ، ڈیزل کی مدد سے ڈیم کا بیس لاکھ لیٹر پانی نکالا جو کہ، چھے مربع کلو میٹر کی کاشتکاری کے لیے بہت ہے۔ معاملہ میڈیا میں آنے کی وجہ سے آبی وسائل کے ملازم نے شکایت درج کی ہے جس کے بعد، ڈیم سے پانی نکالنا بند کر دیا گیا۔ سرکاری آفسر نے الزام کے بعد تردید کرنے ہوئے کہا کہ یہ پانی پینے کے قابل نہیں تھا اس لیے اسے خارج کروایا گیا۔ راجیش کے اس قدم کی وجہ سے بھارتی سیاستدانوں نے کافی مذمت کی ہے۔ کیو نکہ نکالے گئے پانے سے ۱۵۰۰ ایکڑ زمین کی آبپاشی کی جا سکتی تھی۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+