روس نے بحیرہ اسود سے یوکرین پر حملے کی تیاری کر لی

بحیرہ اسود

نیوزٹوڈے:مارچ اور اپریل میں امریکہ اور نیٹو کے ڈرونز اور جنگی طیاروں کو روس نے بحیرہ اسود سے کیسے بھگایا یہ دنیا دیکھ چکی ہے اور یہ جان بھی چکی ہے کہ بحیرہ اسود پر روس نے اپنی دھاک ایسے بٹھارکھی ہے کہ ولادیمیر پیوٹن کی مرضی کے بغیر اس سمندر پر پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا اب روس نے اسی سمندر کے ذریعے یوکرین کو تباہ کرنے کا ایک نیا منصوبہ بنایا ہے اور اس منصوبے پر کام بھی شروع کر دیا ہے یورپی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ روس نے بحیرہ اسود میں 24 خطرناک میزائلوں سے لیس 12 جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں ۔

یہ ساری تیاری یوکرین پر حملہ کرنے کیلیے کی گئی ہے روس نے سمندر میں جو کلیئر میزائلیں تعینات کی ہیں یہ میزائلیں زمین ، آسمان اور سمندر کہیں سے بھی حملہ کر سکتی ہے اور یہ میزائلیں نیو کلیئر بم داغنے کی خاصیت بھی رکھتی ہیں اس سے پہلے روسی فوج کئی مرتبہ یوکرین پر یہ میزائلیں چلا کر یوکرین کو دہلا چکی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+