اسلام آباد پولیس نے دیا جواب افغانستان کے لگاۓ گۓ پاکستان پر الزامات کا

ایران لبریشن

نیوزٹوڈے: ایران کی ایک جماعت آئی ایل ایف یعنی ایران لبریشن فرنٹ نے الزام لگایا ہے کہ ایران اور طالبان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار پاکستان ہے 27 مئی کو ایرانی فوج اور افغانستان کے لڑکوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دو ایرانی فوجی اور ایک طالبان لڑکے کی موت ہو گئی تھی ایران کی آئی ایل ایف نے ان بگڑتے حالات کی تمام تر ذمہ داری پاکستا ن کی آئی ایس آئی پر ڈال دی ہے اور ثبوت کے طور پر ایک وڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں لڑائی کے دوران گرفتار ہونے والے افغانی لڑکے نے بیان دیا تھااس لڑکے نے بیان دیا ہے کہ انہیں آئی ایس آئی نے ایران پر حملے کیلیے اکسایا ہے ۔

اور یہ بھی بتایا کہ آئی ایس آئی نے انہیں ایران پر حملہ نہ کرنے کی صورت میں ڈرون حملے کی دھمکی بھی دی ہے آئی ایس آئی کے متعلق افغان لڑکوں کا یہ پروپیگنڈہ سامنے آنے کے بعد آئی ایل ایف نے پاکستان کو حملے کی دھمکی دے دی ہے لیکن پاکستان کے متعلق ہونے والے ان پروپیگنڈوں میں کتنی سچائی ہے اس کی تصدیق ہونا باقی ہے پاکستان کی طرف سے افغانستان کے ان بیانوں کا ردعمل سامنے آیا ہے اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد پریس کلب کے قریب افغان پناہ گزینوں کی سینکڑوں جھگیاں گرا کر اس علاقے کو خالی کرا لیا ان جھگیوں میں 500 کے قریب افغانی مقیم تھے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+