سربین کا شمالی کوسوو میں نیٹو فوج پر حملہ

نیٹو فوج پر حملہ

نیوزٹوڈے:یورپ میں روس کے دوست سربیا اور نیٹو کے دوست کوسوو ایک بار پھر آمنے سامنے آ گۓ اور شمالی کوسوو میں رہنے والے سربین نے نیٹو فوج پرہی حملہ کر دیا انہوں نے نیٹو کی فوج پر پتھر ، پیٹرول ، بم اور آنسو گیس کے گولے پھینکے سربین کے ان حملوں سے نیٹو کے 30 فوجی زخمی ہو گۓ اور سربیا کے بھی 50 لوگ زخمی ہو گۓ سربیا اور کوسوو کی اس جنگ میں نیٹو کے شامل ہوتے ہی روس اور اس کا ساتھی چین بھی سربیا کے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے کیونکہ چین روس کا ساتھی ہے اسلیے چین نے دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ کوسوو کے جس شمالی علاقے میں ہنگامہ مچا ہے وہ سربیا کے ساتھ لگتا ہے اس لیے کوسوو کے اس علاقے کو سربیا کے ساتھ ملانے کی چین بھر پور حمایت کرتا ہے ۔

حال ہی میں سربیا کے نیٹو پر حملے کو بھی روس اور چین نے جائز قرار دے دیاکیونکہ شمالی کوسوو میں اپریل میں لوکل کونسل کے انتخاباتمیں سربیا نے دھاندلی کا الزام لگا دیا تھا اور وہاں تعینات نیٹو فوج سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد حالات بگڑتے گۓ اور یہاں تک کہ بات جھڑپوں تک آن پہنچی اور ایک دوسرے پر حملوں کی نوبت آ گئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+