ماسکو پر ہوۓ حملے کے بدلے یوکرینی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرکے بھی پیوٹن مطمئن نہیں ہوۓ

ماسکوحملے کا بدلہ

نیوزٹوڈے:یوکرین میں چھڑی جنگ اب کیو سے ماسکو تک پہنچ چکی ہے 30 مئی کی صبح یوکرین کے 32 ڈرونز نے ماسکو کا رخ کیا روس کی ڈیفینس منسٹری نے دعوٰی کیا ہے کہ ماسکو پر حملہ کرنے والے ڈرونز کو رستے میں ہی تباہ کر دیاگیالیکن یہاں قابل غور عمل یہ ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیو سے ماسکو کا فاصلہ 80 کلو میٹر ہے اور ماسکو سے یوکرین کا سب سے نزدیکی بارڈر بھی 550 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اگر اس فاصلے کو ماپا جاۓ تو کئی سوال سر اٹھاتے ہیں کہ کیا ولادیمیر پیوٹن کے خلاف روس کے اندر ہی کوئی سازش تیار ہو رہی ہے ۔

جس وقت روس پر یہ حملہ ہوا اس وقت ماسکو میں دفاتر کھلنے کاٹائم تھا حملے کے وقت سائرن بجنے شروع ہو گۓ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا لوگ دفتروں کے بجاۓ بنکروں کی طرف بھاگے روس کے الیکٹرانک وار فئر نے تین ڈرون آسمان میں ہی مار گراۓ باقی تمام ڈرونز کو روس کی پینچھر ایس میزائل ڈیفینس سسٹم نے مار گرایا اس حملے کا بدلہ لینے کیلیے روس نے یوکرینی فوج کے خفیہ ہیڈ کوارٹر پر بہت بڑا حملہ کر دیا ہے اور کیو مین یوکرینی فوج کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+