روسی تیل کی درآمد سے پاکستان میں قیمتیں کم نہیں ہوں گی: وزیر پیٹرولیم
- 31, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: کچھ روز پہلے یہ خبر عام ہو گئی تھی کہ ، روس سے پاکستان میں سستے داموں تیل آرہا پے جس کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آسکتی ہے۔ لیکن آج پریس کانفرنس میں پیٹرولیم کے وزیر نے بیان جاری کیاکہ ، تیل آنے کے بعد بھی سستے داموں نہیں دیا جائے گا۔ مزید انہوں نے بتایا کہ۔ تیل دو ہفتوں کے اندر اندر پاکستان پہنچ جائے گا۔ لیکن اگر زیادہ تعداد میں تیل کے کھیپ پاکستان آ گئے تو اس کے بعد اس کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ ملک نے کہا کہ پاکستان بیرون ملک سے پیٹرول خریدتے ہوئے معاشی طور پر سب سے سازگار ڈیل کرنے کی کوشش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت پابندیوں سے بچنے اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کا اہتمام کر رہی ہے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست سمندر میں تیل اور پاکستان میں گیس کے ذخائر ک دوبارہ سے تلاش کرنے کے لیے کام ہو رہا ہے۔ یہ جلد ہی ملک میں قدرتی وسائل کی ایک مناسب پالیسی کا اعلان کرے گا۔ ملک نے بتایا ملک نے بتایا کہ حکومت دوبارہ سے گیس کے کنویں کھولے گی۔
تبصرے