ایرانی وزیر خارجہ نے ملاۓ دشمن ملکوں کے ارادے خاک میں
- 01, جون , 2023
نیوزٹوڈے:ایران اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پچھلے چند روز میں جنگ کی دہلیز تک پہنچ چکی تھی ایران افغانستان سرحد پر دونوں فوجیں جنگ کی مکمل تیاری کے ساتھ آن پہنچی تھیں ایک دوسرے پر الزام لگایا جا رہا تھا کہ پہلے اس فوج کی طرف سے حملہ کیا گیا تو دوسرا ملک ماننے کو تیار نہیں تھا ان بگڑتے حالات کو قابوکرنے کیلیے ایران کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جاۓ گا تاکہ بیرونی طاقتیں جو دونوں ملکوں میں انتشار اور بد امنی کو فروغ دینا چاہتی ہیں ان کی خواہش بھی پوری نہ ہو پاۓ بیرونی طاقتوں میں سر فہرست امریکہ اور اسرائیل ہیں ۔
اسرائیل میں ایرانی فوجیوں پر ہوۓ حملے کے بعد جشن منایا گیا کیونکہ اسرائیل ایران کا سب سے بڑا دشمن ہے ایران پر حملے کے بعد یورپی ملکوں میں بھی خوشی کا اظہار کیا گیا کیونکہ ایران یورپ کے مقابلے میں یوکرین جنگ میں روس کا ساتھ دے رہا ہےاس لیے امریکہ اور یورپ بھی ایران سے چِڑتے ہیں اور مسلم ممالک کے مابین اتحاد کے بعد امریکہ اسی کوشش میں تھا کہ مسلم ملکوں کے بڑھتے اتحاد کو توڑا جاۓ لیکن ایران نے مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے معاملات سلجھانے کا فیصلہ کرکے تمام دشمنوں کے ارادے خاک میں ملا دیے ۔
تبصرے