زیلینسکی کو اپنا شک یقین میں بدلتا نظر آنے لگا

زیلینسکی

نیوزٹوڈے:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کا شک اب یقین میں بدلنے لگا ہے انہیں اب بائیڈن سے بہت بڑا دھوکہ ملنے والا ہے انہیں معلوم ہو چکا ہے کہ بائیڈن ان کے کندھے پر بندوق رکھ کر پیوٹن کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کا کردار امریکہ اور روس کی لرائی میں کٹھ پتلی جیسا ہے اور یہ کہ امریکہ کبھی بھی زیلینسکی کو ایف 16 طیارے نہیں دیں گے حلانکہ اس طیارے کو لے کرزیلینسکی نے روس کو ہرانے کے سنہرے خواب دیکھ رکھے ہیں لیکن بائیڈن زیلینسکی کو ایف 16 دینے میں ٹال مٹول کر رہا ہے اس نے ابھی یوکرین کو ایف 16 دینے کی حامی نہیں بھری صرف یوکرینی فوجیوں کو ایف 16 چلانے کی ٹریننگ دینے کی حامی بھری ہے ۔

بائیڈن کے ارادوں کو بھانپتے ہوۓ زیلینسکی نے بھی اب جرمنی سے یورو فائٹر ٹائیفون کا مطالبہ کیا ہے جو ایف 16 کے پایہ کا جہاز ہے زیلینسکی جانتے ہیں کہ اگر امریکہ آج بھی انہیں ایف 16 دینے کی حامی بھرتا ہے تو ان جہازوں کو یوکرین پہنچتے مہینوں لگ جانے ہیں اور امریکہ کے علاوہ یورپ کا کوئی بھی ملک امریکہ کا یہ جہاز دینے کو راضی نہیں ہے کیونکہ یورپ کے تمام ملک روس سے ڈرتے ہیں اسلیے اب زیلینسکی نے روس کو ہرانے کیلیے اس کے سکھوئی 35 کے مقابلے کا جرمنی کا یورو فائٹر کا مطالبہ کیا ہے یورو فائٹر جرمنی کے علاوہ برطانیہ ، سپین اور اتلی کے پاس بھی موجود ہے لیکن کیا زیلینسکی ایف 16 کی سپلائی میں ناکامی کے بعد یورو فائٹر کے حصول میں کامیابی حاصل کر پائیں گے کیونکہ جنگ میں سب سے زیادہ مدد دینے والے ملک امریکہ نے ہی زیلینسکی کے سامنے کئی شرائط رکھ دی ہیں سب سے بڑی شرط یہ ہے کہ زیلینسکی قسم کھاۓ کہ ایف 16 روس پر حملے کیلیے استعمال نہیں کیے جائیں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+