ایران نے کی خطرناک میزائل تیار جس کا توڑ دس سال تک کوئی ٹیکنالوجی تیار نہیں کر سکتی یورپی میڈیا کا دعوٰی

ہائپر سونک میزائل

نیوزٹوڈے: یورپی میڈیا نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ امریکہ اور یورپ کی کڑی پابندیوں کے باوجود ایران نے دوسرے ملکوں کو ہتھیار بیچنے شروع کر دیے ہیں  اور ایران نے اپنی ایک خطرناک ہائپر سونک میزائل بنانے کا دعوٰی کیا ہے ایران نے دعوٰی کیا ہے کہ یہ ایسی میزائل ہے جس کا آئندہ دس سالوں میں کوئی ٹیکنالوجی توڑ نہیں کر سکتی ایران بہت جلد اس میزائل کو دنیا کے سامنے لانے والا ہے اس میزائل کی رفتار آواز کی رفتار سے دس گنا زیادہ ہے اور حملے کے دوران یہ اپنا رخ بھی تبدیل کر سکتی ہے ۔

حالانکہ امریکہ اور پھر یورپ نے ایران پر خطرناک ہتھیار تیار کرنے اور انہیں فروخت کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے لیکن ایران نے ان پابندیوں کو بالاۓ طاق رکھتے ہوۓ نۓ ہتھیاروں کی تیاری اور فروخت کا کام جاری رکھا ہوا ہے اور اس کی سب سے بڑی مثال اس کی ہائپر سونک میزائل کی تیاری اور یوکرین جنگ میں ایرانی ہتھیاروں کا استعمال ہے ایران کی اس ہٹ دھرمی سے امریکہ بھی ٹھٹھک گیا ہے کیونکہ ایران اور امریکہ کے درمیان اس وقت تناؤ بڑھ چکا ہے اور ایران اپنے ہتھیار امریکہ کے دشمن ملکوں کو بیچ کر امریکہ کیلیے خطرہ پیدا کر سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+