شمالی کوریا کی سپائی سیٹلائٹ اڑان بھرتے ہی سمندر میں گر کر تباہ

سپائی سیٹلائٹ

نیوزٹوڈے:امریکہ سے دشمنی کی آگ اور اس سے مقا بلے کی ہوس میں کم جانگ روز بروز اپنی ملٹری طاقت میں اضافہ کر رہا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی ملٹری طاقت میں اضافہ کرتے ہوۓ کم جانگ نے اپنی ایک سپائی سیٹلائیٹ لاؤنج کی ہے لاؤنچنگ کے دوران اس سیٹلائٹ کے انجن میں کوئی تکنیکی خرابی آ گئی اور راکٹ اڑان بھرتے ہی کمان سینٹر کے قابو سے باہر ہو گیا ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے سیٹلائٹ سمندر میں گر گئ جنوبی کوریا کے چیف آف سٹاف نے بھی شمالی کوریا کی سیٹلائٹ کے تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

دوسری طرف شمالی کوریا کے ایک اور دشمن جاپان نے شمالی کوریا پر بلیسٹک میزائل کے ٹیسٹ کا الزام لگایا ہے جاپان نے یہ الزام لگایا ہے کہ کم جانگ اون بلیسٹک میزائل کے ٹیسٹنگ کو سیٹلائٹ لاؤنچنگ کا نام دے کر دنیا سے چھپا رہا ہے کم کے ارادے بہت خطرناک تھے لیکن ان تمام پراپیگنڈوں کے باوجود کم نے ہار نہیں مانی انہوں نے اپنے ماہرین کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ تکنیکی خرابیوں کا پتہ لگائیں اور دوسرے لاؤنچنگ کی جلد از جلد تیاری مکمل کریں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+