یورپی ممالک کا پاکستان میں ٹریکٹر اور الیکٹرک گاڑیوں کے پلانٹ لگانے کا ارادہ
- 02, جون , 2023
نیوزٹوڈے:بیلاروس اور پاکستان ٹریکٹر اور الیکٹرک گاڑیاں (ای وی) بنانے کے لیے پاکستان میں فیکٹریاں لگانے کے بارے میں گفتگو کیں۔ بیلاروس کے وزیر خارجہ نے حالیہ ۳۰مئی کو اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران، وزراء نے بیلاروسی کمپنیوں کے زراعت، کان کنی، سڑک کی تعمیر کے آلات، دواسازی، اور لکڑی کی پروسیسنگ کے سامان جیسے شعبوں میں قدم رکھنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب بیلاروس نے پاکستانی ٹیکسٹائل، چاول، پھل، طبی آلات، چمڑے کے سامان اور کھیلوں کے سامان میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بیلاروس کا مقصد تمام صنعتوں میں پاکستانی تاجروں کے ساتھ شفاف اور کھلے مکالمے کو قائم کرنا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ بیلاروس اوربیلاروس اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دوستی کے تجارتی تعلقات کو اور مضبوط کرنے کے لیے دونوں ممالک نے کئی سمجھوتوں اور معائدوں پر فیصلے کیے جس سے ان کی متعلقہ معیشتوں کو فائدہ پہنچے گا۔
تبصرے