پاکستان بھی بنا روس کے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ کا حصہ

    نیوز ٹوڈے :   وفاقی حکومت پاکستان نے پاک افغانستان ، پاک ایران اور پاک روس کاروبار سے کاروبار بارٹر ٹریڈ رولز جاری کر دیے ہیں وزارت تجارت نے اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کا سسٹم جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے جو کہ ملکی معاشی ترقی کیلیے ایک اہم پیش رفت ہے اس اصول کے مطابق اب اشیاء کی درآمد کے بدلے کرنسی کی ادائیگی کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے بلکہ اس نۓ سسٹم کے تحت پاکستان افغانستان سے پھل ، میوہ جات ، سبزیاں ، دالیں ، آئل سیڈز ، منرلز ، میٹلز اور کوئلہ درآمد کرے گا ایران سے خام ، ایل این جی ، ایل پی جی ،  کیمیکلز پراڈکٹس ، کھاد ، مصالحہ جات ، سبزیاں اور پھل درآمد کرے گا اسی طرح پاکستان روس سے  بھی  تیل ،  گیس ، گندم ، دالیں اور صنعتی مشینری منگواۓ گا اور ان اشیاء کے بدلے ان ممالک کو پاکستان  ٹیکسٹائل مصنوعات ، آلات جراحی ، کاسمیٹکس ، پرفیوم ، گوشت ، پھل ، سبزیاں  اور چاول برآمد کرے گا پاکستان ان اشیاء کے بدلے ایران اور افغانستان کو پھلوں کا سامان بھی برآمد کرے گا اس طرح اشیا کی درامد و برآمد میں کرنسی کا لین دین نہیں ہو گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+