موٹر وے رحیم یار خان ایم 5 پر ایک گاڑی ٹریلر سے ٹکرا گئی

  نیوز ٹوڈے :  موٹر وے ایم 5 پر رحیم یار خان میں ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب ایک تیز رفتار کار ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی اس حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد موقعے پر ہی جاں بحق ہو گۓ ان تین افراد میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے ہلاک ہونے والی ایک خاتون کی شناخت اختر بی بی عمر 42 سال اور دوسری ریما بی بی عمر 26 سال اور دو سال کے بچے ضیاء کے نام سے ہوئ ہے ان افراد کا تعلق کراچی سے ہے کار میں پانچ افراد سوار تھے دو افراد شدید زخمی ہو گۓ جنہیں فوری طور پر ہسپتاال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں کی حالت بہت تشویشناک بتائی جا رہی ہے حادثے کا شکار ہونے والی فیملی سکھر سے ملتان  کی طرف جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث کار ٹریلر سے ٹکرا گئی  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+