بھارت کے اڑیسہ میں خوفناک حادثے کا منظر دل دہلا دینے والا ہے

  نیوز ٹوڈے :   بھارت کی ریاست اڑیسہ کے  بالا سور میں آج بہت بڑا ریل حادثہ ہوا ہے ایک مال بردار گاڑی اور دو ایکسپریس ٹرینوں کی آپس میں ٹکر ہو گئی ایک ٹرین کولکتہ سے چنئ سینٹر اسٹیشن کی طرف جا رہی تھی حادثے کے نتیجے میں شالیمار رومنڈل ایکسپریس کی 8 بوگیاں الٹ گئیں یہ بہت بڑا حادثہ ہے جس میں سینکڑوں افراد کے جان سے جانے کا خدشہ ہے حادثے کے فورًا بعد راحت اوربچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے ٹرینوں میں پھنسے ہوۓ لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے اب تک اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 900 سے اوپر ہو چکی ہے اور اس حادثے میں مرنے والوں کی تعدا د  233 ہو چکی ہے حادثہ بہت بڑا اور خوفناک تھا جاۓ حادثہ پر لوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہے اور وہاں کہرام مچا ہوا ہے ۔

    کیونکہ کئی زخمی اور جاں بحق افراد بوگیوں میں پھنسے ہوۓ ہیں جنہیں لوہے کے سٹریکچر کاٹ کر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے دونوں ٹرینیں جس مال گاڑی سے ٹکرائی ہیں وہ مال گاڑی بھی بری طرح متاثر ہو ئی ہے دونوں ٹرینیں اس کے اندر دھنس گئی ہیں ایک ٹرین کے اوپر ایک الیکٹرک ہینگر آن گرا میڈیا ذرائع کے مطابق 2004 کے بعد یہ ٹرین کا سب سے بڑا حادثہ ہے بارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں اور جاں بحق لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے زخمیوں کو بالا سور اور ارد گرد کے علاقوں میں بھجوایا جا رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+