لاہور میں کمسن بھائیوں کی لاشیں گندم کے کنستر سے برآمد

لاہور میں دو کمسن بھائیوں راحیل اور ارشد کی موت کی خبر سننے والی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی راحیل اور ارشد دو بھائی جن کی عمریں پانچ سال اور تین سال تھیں ان کے والد نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ جمعرات والے دن تھانے میں درج کروائی تھی ان کی تلاش جاری تھی کافی دن گزرنے کے بعد ابھی ان کا پتہ نہیں چل رہا تھا کہ گھر میں موجود گندم کے کنستر سے بدبو آنے لگی جب کنستر کو کھول کر دیکھا گیا تو ان دونوں بھائیوں کی لاشیں کنستر میں پڑی تھیں کنستر کاٹ کر دونوں بھائیوں کی لاشیں نکالی گئیں پولیس کو بیان دیتے ہوۓ ان دونوں بچوں کے والد نے بتایا کہ بچے کھیل کے دوران شاید کنستر میں چھپے تھے اور کنستر کا ڈھکن بند ہو گیا جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے دونوں بچوں کی موت واقع ہو گئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں موت کی اصلی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+