وادی نیلم میں ایک فوجی ٹرک گہری کھائی میں جا گرا

پاکستان میں وادی نیلم کے علاقے میں پاک فوج کا ایک ٹرک دریاۓ نیلم میں گرگیا نیلم پولیس کے مطابق شاہراۓ نیلم پر چانگاں کے مقام پر پاک فوج کا یہ مال بردار ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا ٹرک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر پھسل گیا اور گہری کھائی میں جا گرا اور دریاۓ نیلم میں ڈوب گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی مسلح افواج اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں فوری امدادی آپریشن شروع کرتے ہوۓ ٹرک میں موجود ڈوبنے والے چار افراد کی لاشیں دریاۓ نیلم سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئیں یہ مالبردار ٹرک مانسہرہ سے نیلم کے علاقے مانڈ کرو جا رہا تھا کہ آزاد کشمیر چانگاں کے مقام پر یہ دلخراش واقعہ پیش آیا نیلم پولیس نے واقعہ کی تحقیقات پر کام شروع کر دیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+