چوہدری پرویز الٰہی چودہ روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل

نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی اور انہیں جوڈیشنل ریمانڈ پر چودہ روز کیلیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے دوران سماعت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر فاضل جج غلام مرتضٰی نے کہا ہے کہ میرا کوئی سوشل اکاؤنٹ نہیں ہے اگر آپ کو میرے فیصلے پر اعتراض ہے تو آپ کسی اور جج کے پاس چلے جائیں چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ہمارے خلاف حکومت جتنےمرضی کیس بناۓ جھوٹ مقدمات بنا لے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا ہم ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے انہوں نے کہا کہ فوج کسی اور ملک کی نہیں بلکہ ہماری اپنی ہے ہم فوج کے خلاف نہیں بلکہ اس کے ساتھ ہیں لیکن ہم حکومت کے ان جھوٹے الزامات کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہیں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+