چین نےدیا امریکہ کو ایک اور دھچکا بحیرہ عمان میں ایران اور عرب ملکوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر
- 05, جون , 2023
نیوزٹوڈے: امریکہ کے دشمن ملک ایران نے چین کی مدد سے عرب ملکوں کے ساتھ مل کر امریکہ کو بہت بڑا دھچکا دے دیا ہے ایران نے سعودی عرب ، عرب امارات ، اور عمان کے ساتھ مل کر جس منصوبے کا 2014 میں آغاز کیا تھا اب وہ منصوبہ مکمل ہونے والا ہے جس کے تحت یہ چار ریاستیں مل کر آبناۓ عمان میں مشترکہ سمندری فوج بنا ئیں گی اور چین کی نگرانی میں وہ اپنے اس منصوبے پر کام کریں گے اور بحیرہ عمان میں جب ان چاروں ملکوں کی فوج تعینات کر دی جاۓ گی تو سمندر کے تمام راستوں سے یورپی ملکوں کے ساتھ کی جانے والی تیل کی تجارت بھی محفوظ ہو جاۓ گی ۔
کیونکہ سمندر کے راستے عرب ملکوں کیلیے تیل کی سپلائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران ہی تھا اور چین اپنی درست حکمت عملی سے ایران اور عرب ملکوں کو ایک پلیٹ فارم پر لے آیا ہے جس سے امریکہ کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ امریکہ اور سعودی عرب کے رشتے پہلے ہی خراب چل رہے ہیں اور اب چین کی مداخلت سے یہ تلخیاں مزید بڑھ جائیں گی ۔
تبصرے