ویگنر فوج نے بنائی امریکہ کی سازش ناکام سوڈان میں

نیوزٹوڈے: پچھلے سولہ مہینوں سے جو تباہی اور بربادی دنیا یوکرین میں دیکھ رہی تھی آج بھی تباہی کی وہی تصویریں نطر آ رہی ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ خوفناک منظر ہے لیکن اب یہ آنے والی تصویریں یوکرین سے نہیں بلکہ شمال مشرقی افریقہ کے ایک مسلمان ملک سوڈان کی ہیں جہاں سوڈان کی سرکاری فوج اور پرائیویٹ فوج کی اس جنگ میں سینکڑوں لوگ مارے جا رہے ہیں اور ہزاروں لوگ زخمی ہو رہے ہیں ملک کے حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ بھارت اور امریکہ کے سفارتخانوں کو یہ حکم جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے دروازے بند کر لیں اور باہر نہ نکلیں عام لوگوں نے بھی اپنے گھروں کے دروازے بند کر لیے ہیں اس کو باوجود وہ گھروں کے اندر بھی اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں کیونکہ ہر وقت فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں ۔

یہ لڑائی ایک مرتبہ پھر خوفناک ہو چکی ہے جس میں 4000 افراد زخمی ہو چکے ہیں اور 450 سے زیادہ مارے جا چکے ہیں امریکہ کی کئی نیوز ویب سائٹس نے یہ رپورٹ جاری کی ہے کہ روس کی ویگنر فوج کے چیف پریگوزن سوڈان کی پیرا ملٹری فوج کو میزائل سپلائی کر رہے ہیں ولادیمیر پیوٹن کے ایک اشارے پر اپنی جان تک قربان کر دینے والے یہ ویگنرز لڑاکے تقریبًا بارہ ملکوں میں پھیلے ہوۓ ہیں جن میں سوڈان بھی شامل ہے جس پر امریکہ کی بھی نظر ہے کیونکہ سوڈان کو روس کے خزانے کی چابی کہا جاتا ہے اسلیے اب امریکہ نے روس کو توڑنے کیلیے سوڈان میں دخل اندازی شروع کر دی ہے لیکن ویگنر فوج نے اس کی یہ سازش بھی کامیاب نہ ہونے دی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+