صدارت کا حلف اٹھاتے ہی لیا سخت ایکشن رجب طیب اردوان نے سویڈن کے خلاف
- 05, جون , 2023
نیوزٹوڈے: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک مرتبہ پھرترکیہ کی باگ ڈور سنبھالنے کا حلف اٹھا لیا ہے حلف اٹھاتے ہی سویڈن بھی ترکیہ کے نشانے پر آ گیا ہے کیونکہ اںتخابات کے دوران اردوان کی جیت کے بعد سویڈن میں ان کے خلاف احتجاج کیا گیا سویڈن کے دارالحکومت میں اردوان کے خلاف کرد لڑاکوں کی حمایت میں جھنڈے لہراۓ گۓ اس بات سے اردوان بھڑک اٹھے کیونکہ اس سے پہلے بھی سوڈان اور ترکیہ کے اختلافات کی وجہ کرد لڑاکے ہی بنے ہیں جنہیں سویڈن نے پناہ دے رکھی ہے اسی وجہ سے ترکیہ نے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کی مخالفت بھی کی ہے اور اب بھی ترکیہ نے سویڈن حکومت سے کرد لڑاکوں کے خلاف سخت ایکشن لینےکا مطالبہ کیا ہے ۔
کیونکہ ترکیہ کا خیال ہے کہ احتجاج کرد لڑاکوں اور ان کے ساتھیوں نے کیا ہے جو بڑی تعداد میں جنوب مشرقی ترکیہ،شمال مشرقی شام ، شمالی عراق اور شمال مغرب ایران میں رہتے ہیں ترکیہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ سویڈن پر الزام لگا چکا ہے کہ سویڈن میں ان کرد لڑاکوں کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جا رہا ہے
تبصرے