ایس بی سی اے ڈائریکٹر اظہر خان کی لاش ایدھی سنٹر سے بر آمد

ایدھی سنٹر

نیوزٹوڈے: کراچی کے ایدھی سرد خانے سے ایک سرکاری افسر کی لاش آج برآمد ہوئی ہے جس کی لاش کو کوئ نامعلوم آدمی دو دن پہلے ایدھی سنٹر میں رکھوا کر چلا گیا تھا نامعلوم شخص کار پر سوار تھا اور وہ ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر اظہر خان کی لاش کو ایدھی سنٹر میں رکھوا گیا آج ان کی لاش کی شناخت ہوئی ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق اظہر خان جو کہ الفلاح میں رہتے ہیں دو دن پہلے رات 9 بجے اپنی بیٹی کو بتا کر گۓ تھے کہ وہ کسی سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں گھر سے جانے کے بعد وہ لاپتہ ہو گۓ اور دو دن تک ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا ان کی تلاش جاری تھی کہ آج ان کی لاش ان کے اہلِ خانہ کو ایدھی کے سرد خانے سے ملی ہے۔

چار تاریخ صبح سوا دس بجے نا معلوم شخص غلط فون نمبر اور جعلی دستاویزات ایدھی سنٹر کو فراہم کر کے لاش جمع کروا گیا تھا ایدھی سنٹر کے عملے کی غفلت سے اس نامعلوم شخص سے شناختی کارڈ طلب نہیں کیا گیا جس سے لاش جمع کروانے والے کی شناخت نہیں ہو سکی اہل خانہ کے مطابق اظہر خان پر تشدد کیا گیا پھر انہیں قتل کر دیا گیا اب ان کی لاش کو قانونی کاروائی اور پوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+