چکوال کے گاؤں میانی اڈہ پر پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں جیولر کی دکان لوٹ لی گئی

بےروزگاری

نیوزٹوڈے: پاکستان میں مہنگائی اور بے روز گاری نے لوگوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے لوگوں کیلیے اپنی روز مرہ کی ضروریات تو دور کی با ت دو وقت کی روٹی کا بندوبست بھی مشکل ہو گیا ہے اس بےروزگاری اور غربت نےعوام کو اتنا بے جھجھک کر دیا ہے کہ وہ اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوۓ دن دہاڑے وارداتیں کرنے پر مجبور ہو گۓ ہیں دو دن پہلے چکوال کے گاؤں میانی میں دن 11 بجے میانی اڈہ پر جیولر کی دکان میں گھس کر ایک شخص نے سونا اور نقدی لوٹ لی اور مزاحمت پر جیولر کو گولی مار کر زخمی کر دیا واردات کے وقت میانی اڈہ پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی کیونکہ بالکل اسی وقت وہاں سے سپیکر آف قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف خوشاب میں ایک ریلی میں شرکت کرنے کیلیے گزر رہے تھے۔

ڈکیتی کی ایک اور واردات میں پیٹرول پمپ کے مینجر جنہیں چکوال کے ہی ایک گاؤں منارہ میں مسلم کمرشل بنک میں پیٹرول پمپ کی رقم جمع کروانے جاتے ہوۓ لوٹ لیا گیا منیجر جیسے ہی پمپ سے نکلا موٹر سائیکل سوار دو افراد نے اس کا پیچھا کرنا شروع کر دیا اور آبادی سے کچھ فاصلے پر گن دکھا کر اس سے 16 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+