کریمیا واحد جنگی مورچہ ہے جس کے حصول کیلیے زیلینسکی جنگ کے اول روز سے پورا زور لگا رہے ہیں

کریمیا واحد جنگی مورچہ

     نیوزٹوڈے: جنگ کے شروع سے لے کر اب تک کریمیا وہ واحد جنگی مورچہ ہے جو زیلینسکی اور پیوٹن دونوں کیلیے بہت اہم ہے روس پر حاوی ہونے کیلیے یوکرین کئی مرتبہ حملے کی تیاری کر چکا ہے لیکن روس ہر مرتبہ اپنے خطرناک ہتھیاروں کی وجہ سےزیلینسکی کے اس منصوبے کو ناکام بنا دیتا ہے روس نے یوکرین کے ہر ہوائی حملے کو ناکام بنانے کیلیے مضبوط حصار بنا رکھا ہے اسی لیے یوکرین نے جب گزشتہ رات بھی کریمیا پر ڈرون حملے کیے تو روس نے یوکرین کوکامیاب نہیں ہونے دیا ۔

     یوکرین کریمیا  کو واپس پانے کی کوشش میں ہے تو روس  اس سے دوگنی طاقت کریمیا کو بچانے کیلیے لگا رہا ہے یوکرین نے کریمیا تک پہنچنے والے تمام راستے کاٹنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے اسی لیے یوکرین نے کریمیا کے پل پر بہت بڑا حملہ کیا تھا تاکہ کریمیا تک  روس کے ہتھیاروں کی سپلائی کو روکا جا سکے روس نے کریمیا کو بچانے کیلیے قلعہ بندی شروع کر رکھی ہے روس نے بحیرہ اسود اور بحیرہ ازوف میں بھاری تعداد میں ہتھیار اور بارود تعینات کر دیے ہیں اور اگر یوکرین نے دوبارہ ایسی غلطی کی تو روس کےقہر سے نہیں بچ پاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+